امریکا نے افغانستان میں بغیر کسی مقدمے کے قید 10 پاکستانیوں کو رہا کر دیا

پاکستانیوں کے علاوہ ایک فرانسیسی اور ایک کویتی باشندے کو بھی رہا کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے 12 افراد کی رہائی کے بعد اب اس جیل میں 38 قیدی باقی رہ گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

امریکا نے افغانستان میں بغیر کسی مقدمے کے خفیہ جیل میں قید 10 پاکستانیوں سمیت 12 افراد کو رہا کر دیا۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ بغیر کسی مقدمے کے افغانستان کی پروان جیل کے خفیہ سیل میں کئی برس سے قید ایک فرانسیسی اور ایک کویتی باشندے سمیت 12 افراد کو رہا کر کے انھیں ان کے متعلقہ ممالک کے حوالے کر دیا ہے، پاکستانی قیدیوں کو انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے 12 افراد کی رہائی کے بعد اب اس جیل میں 38 قیدی باقی رہ گئے ہیں۔


واضح رہے کہ اوبامہ انتظامیہ کو افغانستان اور کیوبا میں قائم خفیہ جیلوں میں قید افراد کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے اور امریکی حکام کی جانب سے ان خفیہ جیلوں سے قیدیوں کی رہائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Load Next Story