پنجاب اور سندھ کے بجٹ آج صوبائی اسمبلیوں میں پیش کئےجائیں گے

دونوں صوبائی حکومتوں کی کابینہ نے بجٹ منظوری دے دی، سب سے زیادہ رقم تعلیم کیلئے مختص کئے جانے کی تجویز

پنجاب کا 10 کھرب 20 ارب سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا. فوٹو: فائل

پنجاب اور سندھ کے بجٹ آج صوبائی اسمبلیوں میں پیش کئےجائیں گے جبکہ دونوں صوبائی حکومتوں کی کابینہ نے بجٹ کی مظوری دے دی۔


ایسکریس نیوز کے مطابق پنجاب کا 10 کھرب 20 ارب سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا، پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ مالی سال 15-2014 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 310 ارب سے زائد رقم رکھنے کی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لئے 9 ارب، تعلیم کے لئے 62 ارب اور صحت کے لئے 30 ارب سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

ادھر سندھ کابینہ نے بھی بجٹ منظوری دیدی جس کے بعد وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آج شام 5 بجے صوبائی بحٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ تعلیم کیلئے 122 ارب، صحت کے لئے 46 اور امن و امان کے لئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
Load Next Story