بشری بی بی خوش قسمت بیڈ روم میں مزے سے شہد کھا کر قید کاٹ رہی ہیں عظمیٰ بخاری
پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ وزیراطلاعات کا ردعمل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر دو کیسز ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے سزا کاٹ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برسٹر صاحب بشری بی بی 74 کروڑ کے تحائف چوری کرنے اور عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں۔ پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اب وہ اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو ان کی جان کو خطرہ کیسے لاحق ہو گیا؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، پانچ سال سے پاکستانی قوم آپ لوگوں کے ہر روز نئے ڈرامے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے پاس آپ کے علاوہ اور بھی بہت کام ہیں۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف و مریم نواز ہونگے، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اس سے قبل بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو شہباز شریف، مریم نواز اس کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔