سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

اداکارہ نے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے


ویب ڈیسک March 27, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار سارہ علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا۔

اداکارہ کی دو فلمیں 'مرڈر مبارک' اور 'اے وطن میرے وطن' حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں جب ان سے سیاسی میدان میں آنے کا پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔

سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں