فیفا ورلڈ کپ کا بخار بالی ووڈ اداکاروں کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

فیفا ورلڈ کپ کا بخار جہاں پوری دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں بالی ووڈ کے اداکاروں کو بھی اِس بخار نے شدید متاثر کیا ہے اور بڑے بڑے نام اِس عالمی میلے کو دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ گئے ہیں۔

اِس حوالے سے بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فیفا کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی میلے کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے ہیں اور اُن کی حمایت برازیل کے ساتھ ہے جب کہ کنگ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود ہیں۔


عالمی میلے کے حوالے سے سلمان خان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور اُنہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ ورلڈ کپ دیکھنے کا کیا پلان ہے؟ بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بہترین لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی کوکا کولا کے ہمراہ ٹی وی کے سامنے پہلے میچ کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

 
Load Next Story