- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں ریکارڈ کے انبار لگ گئے۔
حیدر آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے آٹھویں ہی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹرویس ہیٹ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما 23 گیندوں پر 63 اور ہینرج کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کا آغاز متاثر کن نہ رہا تاہم مڈل آرڈر میں تلک ورما 34 گیندوں پر 64 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے ناقابل شکست 22 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کیلئے اَن فٹ، آئی پی ایل کیلئے فٹ! شمر جوزف نے دھوکا دیدیا
اس میچ میں ٹی20 کی تاریخ کا سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جہاں 40 اوورز میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 523 رنز بنائے۔
اس سنگ میل نے سال 2023 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کا ریکارڈ توڑا جس میں مجموعی طور پر 517 رنز بنائے گئے تھے۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی کے ساتھ ٹاپ 5 میچز
سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینز – 523 رنز (2024)
جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز – 517 رنز (2023)
لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز – 515 رنز (2023)
سرے بمقابلہ مڈل سیکس – 506 رنز (2023)
ٹائٹنز بمقابلہ نائٹس – 501 رنز (2022)
اس میچ میں چھکوں کا بھی ریکارڈ قائم ہوا، جہاں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 38 چھکے لگائے گئے، ممبئی انڈینز نے 20 جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کے بلےبازوں نے 18 چھکے لگائے۔
مزید پڑھیں: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے رشبھ پنت کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی
ایک اور ریکارڈ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ابتدائی 7 اوورز میں 100 جبکہ پہلے 10 اوورز میں 148 محض 2 وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے جو ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مافاکا نے اپنے چار اوورز میں 66 رنز لٹائے، انہیں بلےبازوں کی جانب سے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔