حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2024
پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، اصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ان 8 کارکنوں کو ضمانت ملنے پر جیل رہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔