کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2024
کرکٹرز کی عالمی تنظیم کا آئی پی ایل، پی ایس ایل سمیت متعدد لیگز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف (فوٹو: پی سی بی)

کرکٹرز کی عالمی تنظیم کا آئی پی ایل، پی ایس ایل سمیت متعدد لیگز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کی عالمی فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سمیت دیگر لیگز میں کھلاڑیوں کی ادائیگی کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹاپ 5 فلاپ کرکٹرز کون سے رہے؟

فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال کیا، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔