کراچی  اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر شٹل سروس نمائش تا ٹاور شروع کی جائے گی، شرجیل انعام میمن


ویب ڈیسک March 28, 2024
انو بھائی پارک تا جناح ویمن یونیورسٹی تک شٹل مفت چلائی جائے گی، سینئر وزیر:فوٹو:ایکسپریس ویب

کراچی میں اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لیے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں اورنج اور گرین لائن جوڑنے کے لیے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ابتدائی طور پر عید کے فوری بعد شٹل سروس نمائش تا ٹاور شروع کی جائے گی۔ انو بھائی پارک تا جناح ویمن کالج تک شٹل سروس مفت فراہم کی جائے گی۔

سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت 18 بلین مالیت کی 300 بسز کا وعدہ کیا تھا۔ پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت بسز کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام ایک مرتبہ پھر تیزی سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ حکومت سندھ اب انٹر سٹی بس سروس کے آغاز کے منصوبوں پر کام کرنے جا رہی ہے۔ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت عوام کی سہولت کے لئے 500 بسیں خرید جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں