- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
ثنا جاوید کی سالگرہ : تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے اُنہیں رومانوی سرپرائز دے کر خوش کردیا۔
ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کو سرپرائز دینے کے لیے رومانوی تھیم کی سجاوٹ کی۔
سالگرہ کی تھیم کے لیے قومی کرکٹر نے سیاہ اور سُرخ رنگ کا انتخاب کیا، اُنہوں نے ان دو رنگوں کے غباروں سے سجاوٹ کی اور ساتھ ہی ثنا جاوید کو سُرخ گلاب کا گلدستہ بھی دیا۔
مزید پڑھیں: ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل
ثنا جاوید نے سالگرہ کی تھیم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ کے سرپرائز کے لیے اپنے شوہر شعیب ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔