باجوڑایجنسی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔


ویب ڈیسک June 13, 2014
ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں