حاسد عاشق نے نہ صرف اپنے رقیب کو قتل کیا بلکہ اس کا دل بھی نکال کر چبا ڈالا

زمبابوے سے تعلق رکھنے شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے 62 سالہ محبوب کا دل نکالنے کے بعد کانٹے اور چھری سے کھا لیا، پولیس

زمبابوے سے تعلق رکھنے شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے 62 سالہ محبوب کا دل نکالنے کے بعد کانٹے اور چھری سے کھا لیا، پولیس فوٹو:فائل

وطن عزیز میں اس طرح کے واقعات تو آپ نے سنے ہی ہوں گے رشتے نہ دینے یا محبت میں ناکامی پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا یا اسے قتل کرڈالا لیکن ہم جو آپ کو بتانے والے شاید آپ اس پر یقین نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ جنوبی افریقا میں حاسد عاشق اپنی سابقہ محبوبہ کے محبوب کو نہ صرف قتل کیا بلکہ اس کا دل بھی نکال کر چبا ڈالا۔


جنوبی افریقہ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے ایک شخص کو کیپ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے اپنی سابقہ محبوبہ کے 62 سالہ نئے محبوب کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جب کہ حاسد عاشق کے دل کو اپنے رقیب کو مارنے کے بعد بھی ٹھنڈک نہ پڑی کہ اور وہ انتقام کی آگ میں اس حد تک پاگل تھا کہ اس کا دل نکال کر چباڈالا،شاید ظالم نے یہی سوچا ہوگا کہ اس کی سابقہ محبوبہ اس کے اسی دل میں بستی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جب کہ ملزم کو پیر کوعدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے گا ۔
Load Next Story