زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم

22 مارچ کو مجموعی ذخائر 13 ارب 42 کروڑ ڈالر ریکارڈ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں

(فوٹو: فائل )

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہیں۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story