الیکشن ٹریبونل نے جے یوآئی ف کے گل زرین کی رکنیت کالعدم قراردیدی
الیکشن ٹریبونل نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیر نمرورز خان کی درخواست پر گل زرین کی رکنیت معطل کی۔
الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 58 سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کامیاب امیدوار گل زرین کی رکنیت معطل کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے ضلع تورغر کے حلقہ 58 سے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن گل زرین کی رکنیت عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر نمروز خان کی درخواست پر معطل کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حلقہ میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی لہذا نتائج کو کالعدم قرار دے کر حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
الیکشن ٹریبونل نے نمروز خان کی درخواست پر گل زرین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ تورغر کے حلقہ پی کے 58 میں خواتین کے 22 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔