پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق خبروں پر مبہم پوسٹ کردی

اداکارہ کی گزشتہ برس ستمبر میں نامور سیاستدان راگھو چڈا سے شادی ہوئی تھی

پرینیتی چوپڑا نے سال 2023 میں راگھو چڈھا سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

نامور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق خبروں پر مبہم سی پوسٹ کردی۔

ادکارہ کو متعدد مرتبہ عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا گیا ہے جس سے یہ افواہیں پھیلی ہیں کہ وہ حمل سے ہیں۔




انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکارہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کفتان، اوورسائز یا آرام دہ لباس پہن لو تو لوگ اس کو حمل سے جوڑ دیتے ہیں، اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ ہنسنے والی ایموجی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی گزشتہ برس ستمبر میں نامور سیاستدان راگھو چڈا سے شادی ہوئی تھی۔
Load Next Story