حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔
اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی، ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتاً فوقتاً رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔