ججز کے خط کی انکوائری وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب

کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن کے قیام کی مںظوری لی جائے گی


ویب ڈیسک March 28, 2024
فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نے ججز کے الزامات کی انکوائرین کیلیے کمیشن کے قیام کی منظوری سمیت دیگر معاملات کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جو جمعے کے روز طے کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعٹ اجلاس میں تاخیر ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں