کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کو تجاویز میں بابر کا نام دے دیا
ٹی 20 کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے جب کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجواتے ہوئے بابر اعظم کا نام دے دیا۔
محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے کے بعد تبدیلیوں کی لہر چل رہی ہے،ڈائریکٹر محمد حفیظ کو رخصتی کا پروانہ جاری کردیا گیا تھا، نئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش جاری ہے۔
ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اور ڈائریکٹر لیگل بلال رضا کے استعفے سامنے آچکے،بغیر کسی سربراہ کے نئی سلیکشن کمیٹی بنا دی گئی جس کو کپتان کے تقرر کا اختیار بھی دیا گیا،اس نے پہلی مصروفیت کے طور پر کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کیلیے 29ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی تبدیلی کا عندیہ! قیادت کا تاج پھر بابراعظم سپرد ہونے کا امکان
چیئرمین پی سی بی نے گذشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کپتان برقرار رکھیں یا کسی اور کو ذمہ داری سونپیں فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا، گذشتہ رات قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین کو پیش کردیں۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے کپتان تبدیل کرنے کے حوالے سے تفصیلی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے بابر اعظم کا نام تجویز کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں 50اوورز ورلڈکپ کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں جس صورتحال میں بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنا پڑی تھی،اس کے بعد دوبارہ قیادت سنبھالنے پر ان کو تحفظات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی تبدیلی؛ آفریدی نے داماد شاہین کی حمایت میں آواز بلند کردی
گزشتہ روز یہ اطلاعات بھی گردش میں رہیں کہ بابر کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی جس میں انھیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ جلد سامنے آجائے گا، دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے ایسی کسی ملاقات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔