پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 117 ہوگئی


ویب ڈیسک March 29, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 80 دادو سے پیپلز پارٹی کے زبیر جونیجو ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر نے زبیر جونیجو کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نشستوں کی تعداد 117 ہوگئی۔

پی ایس 80 دادو کی نشست پیپلز پارٹی کےعزیز جونیجو کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب کروایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں