لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ملزمان گرفتار

پولیس نے 15 کال موصول ہونے پر کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کروا لیا، ملزمان پر مقدمہ درج

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


15 کال موصول ہونے پر ایس پی اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او انسپکٹر قمر عباس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچے کی بازیابی کی ہدایات جاری کیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھنے اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔



پولیس حکام کے مطابق ملزمان دکاندار فاروق اور عدنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھا ہوا ہے اور تشدد کر رہے ہیں۔


گرفتار ملزمان کے خلاف کمسن بچے کو ملازمت پر رکھنے، حبس بےجا میں رکھنے، زنجیرسے باندھ کر تشدد کرنے کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


[video width="476" height="848" mp4="https://www.express.pk/2024/03/torture-on-child-lahore-1711697469.mp4"][/video]
Load Next Story