مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل

8 رکنی کونسل کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے

—فائل فوٹو

صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا۔


نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹھ رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰٰ بطور ممبران شامل ہیں۔ کونسل میں اسحاق ڈار بطور رکن شامل ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر سیفران انجینیئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل میں بطور ممبر شامل ہیں۔
Load Next Story