وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیلے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن جاری
وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔