انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری

ملک بھر میں خواتین ججز کی تعداد 572 ہے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن


ویب ڈیسک March 29, 2024
فائل فوٹو

لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3142 ججز ہیں جن میں سے 572 خواتین ہیں جبکہ خواتین ججز کی تعداد مجموعی طور پر 18% فیصد ہے۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں صرف 7 خواتین ججز ہیں جبکہ ملک بھر کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی کل تعداد 126 ہے۔ ضلعی عدلیہ میں 2451 مرد ججز جبکہ 565 خواتین ہیں۔

ملک بھر میں وکلاء کی کل تعداد 2لاکھ 30ہزار897 ہے جن میں 40 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ 2210 پراسیکیوٹرز ہیں جن میں 341 خواتین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں