سمندری طوفان سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان محکمہ موسمیات

سمندری طوفان کراچی سے 620 کلومیٹردورہے تاہم اس سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 13, 2014
بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ لاحق نہیں، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 620 کلومیٹردورہے تاہم اس سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے ساحلی طوفان سے سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں آج اورکل بارش کا امکان ہے تاہم اس طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ لاحق نہیں اوراس کی شدت آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم ہوجائے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ان علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران پری مون سون بارشوں کابھی امکان ہے۔


آج سب سےزیادہ گرمی دادو،نورپورتھل اوررسالپورمیں پڑی جہاں کا پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جب کہ دالبندین،بھکر،سبی،تربت اورکوہاٹ میں پارہ 44 ڈگری پررہا، لاہوراورمظفرآباد کا درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈرہا اورپشاور میں بھی سورج سوا نیزے پر رہا جہاں کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


وفاقی دارالحکومت اورفیصل آباد کا درجہ حرارت41،کوئٹہ اورحیدرآباد میں درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کراچی میں 36، اسکردو میں 31 اورمری میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |