آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
این اے207 کی نشست آصف علی زرداری کےصدرملکت بننے کے بعد خالی ہوئی تھی
March 29, 2024
صدر پاکستان آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست آصف علی زرداری کے صدرملکت بننے سےخالی ہوئی تھی۔
ریٹرننگ افسر نے این اے207 سے آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔