اسلام آباد اور پشاور سے حج پروازیں روانہ کراچی سے آج جائیگی
پشاور میں وفاقی وزیر مواصلات جبکہ اسلام آباد سے وفاقی وزیر اطلاعات کائرہ نے رخصت کیا
سرکاری حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پشاور سے جدہ روانہ ہوگئی۔
328عازمین حج کو وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر اربار عالم گیر نے رخصت کیا۔ اسلام آباد سے بھی حج پرواز عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی انھیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزمان کائرنہ نے روانہ کیا۔ کراچی سے پہلی حج پرواز 400 عازمین کو لیکر آج (جمعرات) دوپہر ڈھائی بجے کراچی سے جدہ روانہ ہوگی پی آئی اے، سول ایوی ایشن، اعلی حکام اور عازمین حج کے عزیز و اقارب عازمین حج کو رخصت کرینگے۔
حج ٹرمینل پر عازمین حج کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں حج ٹرمینل پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اس سال ملک بھر سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے نوے ہزار سرکاری حج اسکیم اور نوے ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جدہ اور مکہ کیلئے 214 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین حج کو ملک کے سات بڑے شہروں سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا ۔حاجیوں کو پی آئی اے، سعودی ائیرلائن اور شاہین ائیرلائن کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔