عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

سائنس دانوں نے آپٹیکل فائبر کی مدد سے 301 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا


ویب ڈیسک March 30, 2024

سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گُنا زیادہ تیز ہے۔

برمنگھم کی ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں سمیت ایک بین الاقوامی ٹیم نے عمومی طور پر استعمال ہونے والے آپٹیکل فائبر کی مدد سے 301 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سائنس دانوں نے یہ ریکارڈ ڈیٹا منتقلی کی رفتار ایک نئی آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس بنا کر حاصل کی، جس نے نئی ویو لینتھ (طول موج) بینڈز کی راہ کھولی جس کو اس سےقبل فائبر آپٹک نظام میں استعمال نہیں کیا گیا۔

ایسٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آئن فلپس کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کو گھر یا دفتر میں موجود انٹرنیٹ کنیکشن جیسے آپٹیکل فائبر کے ذریعے بھیجا گیا۔ تاہم، محققین نے کمرشلی دستیاب سی- اور ایل- بینڈز کے ساتھ دو اضافی اسپیکٹرل بینڈز ای-بینڈ اور ایس-بینڈ کا استعمال کیا۔ ان بینڈز کی روایتی طور پر ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ سی- اور ایل- بینڈز صارفین کی طلب کو پورا کر دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں