- چین: قومی سلامتی سے متعلق حکومت نے انٹرنیٹ کے قوانین مزید سخت کردیے
- وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے
- پروٹین کیلئے گوشت کی بہترین متبادل غذائیں
- چھوٹے بچوں کا خود اپنے ہاتھ سے کھانا انکی نشونما کیلئے فائدہ مند
- فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی
- پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر
- علی امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت برہم
- لاہور؛ ڈولفن فورس نے بارش میں پھنسے چینیوں کو بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا
- او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
- عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیوایم فتح تصور کررہی ہے، مئیر کراچی
- پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلیے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی خدمات سے متعلق تجاویز طلب
- ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز
- 2018 میں بھی پی ٹی آئی پارٹی انتخابات نہیں ہوئے، تب انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ
- گرین پاکستان پروگرام کے تحت بھرتی سیکڑوں ملازمین کی تنخواہیں رُک گئیں
- پی ٹی آئی کے 140 کارکنان ریلی نکالنے پر درج مقدمے سے بری
- مدینہ منورہ سے اسلام آباد کی حج پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار
- ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- موٹروے پولیس نے بس کی کھڑکی سے گرنے والی ننھی بچی کو بچالیا
- راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- بلوچستان سے کراچی اسمگل ہونے والا مردانہ و زنانہ کپڑا برآمد
راحت فتح علی درندہ صفت ہونے کیساتھ منافق بھی ہیں، ساحر علی بگا
![ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کیلئے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/03/2624120-sahir-1711772218-934-640x480.jpg)
ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کیلئے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا۔
ساحر علی بگا کا شمار اُن موسیقاروں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی میوزک انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، اُنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بھی سُپر ہٹ ٹائٹل سانگ دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار و قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی۔
ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔
ان کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ساحر علی بگا سے پوسٹ کی وجہ پوچھ رہے ہیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہوگا، اسی وجہ سے ساحر علی بگا شدید غصے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں سرعام اس طرح راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔
بعدازاں، ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔