معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے

طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے


ویب ڈیسک March 30, 2024
48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی : فوٹو : فائل

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں چنئی کے اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ 'مردھونایاگم' میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔

سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم 'اپریل مداتل' سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں