بابراعظم کو قائل کرنے کے لیے سلیکٹرز آج کاکول جائیں گے
سلیکٹرز انھیں بااختیار کپتان بنانے کی یقین دہانی کرائیں گے
بابر اعظم کو قائل کرنے کے لیے سلیکٹرز آج کاکول جائیں گے۔
بابر اعظم کو قیادت سنبھالنے پر قائل کرنے کیلیے سلیکٹرز ہفتے کو کاکول جائیں گے، اس کا فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
پی سی بی ابتدائی طور پر چاہتا ہے کہ بابر کو رواں سال ورلڈکپ تک کپتان مقرر کرے، البتہ وہ طویل المدتی تقرری کے حق میں ہیں، سلیکٹرز انھیں بااختیار کپتان بنانے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف ٹی20 نہیں تینوں فارمیٹ کی کپتانی دیں، بابر مطالبات پر ڈٹ گئے
بابر کو ان کے قریبی ذرائع مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت بورڈ بیک فٹ پر ہے لہذا مطالبات منوانے کی کوشش کرو، البتہ یہ انداز بیک فائر بھی کر سکتا ہے، اگر بابر نے لچک نہ دکھائی تو دیگر آپشنز پر بھی عمل ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بورڈ اتوار کو پریس کانفرنس میں کپتان کا اعلان کر سکتا ہے۔