غیر قانونی سگریٹوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا مطالبہ
ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف کم ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی، بریفنگ
سگریٹ تیار کرنیوالی کمپنیوں نے حکومت سے غیر قانونی سگریٹوں کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق ملک میں سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائندوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر کم ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے تھنک ٹینک کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، چھ سال پرانی رپورٹیں2024 میں دوبارہ شائع کرنا جھوٹے پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں، جس میں ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر567 ارب روپے کم ٹیکس ادائیگی کا الزام لگایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رپورٹ کے اعداد وشمار دس سال کی بنیاد پر مبنی ہیں، اس کے برعکس مقامی سگریٹ انڈسٹری 300 ارب روپے سالانہ ٹیکس چوری کر کے خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ رپورٹ میں سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کا حجم انتہائی کم بتایا گیا ہے جس کا مقصد خاص لابی کے مفادات کا تحفظ ہے۔