پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے جیو کی رکنیت معطل کردی

پیمرا پہلے ہی جیو کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کے ساتھ اس پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کرچکا ہے


ویب ڈیسک June 13, 2014
پی بی اے کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جیو پر غداری کے الزمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: فائل

پیمرا کی جانب سے15 روز کی معطلی اور جرمانے کے بعد پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے بھی جیو ٹی وی کی رکنیت معطل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جیو پر غداری کے الزمات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیمرا کی جانب سے جیو کو دی جانےوالی سزا پر بھی غور کیا گیا۔ پی بی اے نے حامد میر پر حملے کے بعد جیو کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور پیمرا قوانین کی دھجیاں اڑانے پر اس کی رکنیت معطل کردی جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر جیو ٹی وی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔پی بی اے کا کہنا ہے کہ جیو نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جب تک شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جاتا اس کی رکنیت معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو کراچی میں جیونیوز کے اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نے نہ صرف آئی ایس آئی پربے بنیاد الزام تراشی کی بلکہ اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو واقعے کا ذمہ دار بھی ٹھہرادیا جس کے بعد وزارت دفاع نے قومی ادارے کی تضحیک کے الزام میں جیو کے خلاف پیمرا میں ریفرنس دائر کیا اور 6 جون کو پیمرا کے ہونے والے اجلاس میں جیو کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کے ساتھ ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے عوامی دباؤ کے پیش نظر بھی جیو کی نشریات دکھانے سے معذوری ظاہر کی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |