کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، خرچ ہونے والا پیشہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک March 30, 2024
(فوٹو: فائل)

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کسان کارڈپر تصویر کو شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔


عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے۔ قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔


درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لیے قومی خزانے کا استعمال کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں