پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کب ریلیز ہوگی

فلم 'دی گلاس ورکر' کی کہانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک March 30, 2024
فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے : فوٹو : فلم پوسٹر

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' کو رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔

اس حوالے سے مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں اعلان کیا کہ فلم 'دی گلاس ورکر' رواں سال موسم گرما میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم 'دی گلاس ورکر' مانو اینی میشن اسٹوڈیوز اور عثمان ریاض کی تخلیق کردہ ایک شاندار آرٹ ہے۔

ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم نہیں بنائی، ہم اس فلم کو اُردو اور انگریزی زبان میں ریلیز کریں گے۔


فلم 'دی گلاس ورکر' کی کہانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی گرد گھومتی ہے، فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں فلم 'دی گلاس ورکر' کو فرانس کے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول میں 'ورک اِن پروگریس' کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا تھا۔








View this post on Instagram




A post shared by Usman Riaz (@usmanoriaz)


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں