پنجاب اسمبلی 600 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور
پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان
پنجاب اسمبلی نے 600 ارب روپے سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے بجٹ کی منظوری پر اسمبلی ملازمین کو خوشخبر ی دے دی اور اسمبلی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا۔
پنجاب اسمبلی نے جیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 23ارب 25کروڑ 12لاکھ 9ہزارکے مطالبات زر منظور کرلیے۔
پنجاب اسمبلی نے پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 6ارب 38کروڑ 26لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
پنجاب اسمبلی نے وٹرنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 2 ارب 64کروڑ 18لاکھ 80ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
پنجاب اسمبلی نے متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 66 کروڑ 40لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیے۔
ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔