پی آئی اے کا طیاروں کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ

بوئنگ 737، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری

(فوٹو : فائل)

پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا، کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کردیے جائیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔


ذرائع کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
Load Next Story