خط کی انکوائری سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد

تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، صدر سپریم کورٹ بار


ویب ڈیسک March 30, 2024

پاکستان اور سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ اجلاس: ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور انکوائری کمیشن سربراہ تقرر کی حمایت کردی۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت چیف جسٹس پاکستان کی کردار کشی کر رہی ہے، عدلیہ کو نقصان پہنچانے اور سیاسی مقاصد کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں