کمپنی کی پروڈکٹ پر منفی تبصرہ کرنے والی خاتون کو 7 سال قید کا سامنا

کمپنی نے چیوما سےمطالبہ کیا کہ وہ ان کی مصنوع کے بارے میں منفی رائے دینا بند کردیں

[فائل-فوٹو]

نائیجیریا میں ایک خاتون کو محض ٹماٹر پیوری کے ڈبےپر آن لائن منفی پوسٹ کرنے پر سات سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیوما اوکولی نامی 39 سالہ خاتون نے فیس بک پر ٹماٹر پیوری کے ایک ڈبے کے بارے میں اپنی رائے شیئر کی جوانہوں نے حال ہی میں خریدا تھا اور دعویٰ کیا کہ اس میں بہت زیادہ چینی ہے۔

انہوں نے اپنے دوستوں اور فالوورز سے بھی اپنی رائےکی تصدیق چاہی۔ چیوما کی یہ عام پوسٹ غیرمتوقع طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 3000 سے زیادہ تبصرے سامنے آئے۔ تبصرہ کرنے والوں میں ایک خاتون بھی تھیں جن کا دعویٰ تھا کہ وہ ایرسکو فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے بانی کی بہن ہیں جنہوں نے بند ٹماٹر پیوری کو بنایا ہے۔




کمپنی نے چیوما سےمطالبہ کیا کہ وہ ان کی مصنوع کے بارے میں منفی رائے دینا بند کردیں اور اس کی جگہ کچھ اور خریدلیں جس پر خاتون نے اپنی رائے کا اور زور و شور سے اظہار کرنا شروع کردیا اور کمپنی کے بانی کی مبینہ بہن سے کہا کہ وہ اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ اپنی مصنوعات کو لوگوں پر زبردستی تھوپنا بند کردیں ۔

تاہم کمپنی کے ساتھ آن لائن تنازعہ چیوما کو مہنگا پڑگیا اور انہیں کچھ ہی دن بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ ان پر سائبر کرائم کا الزام عائد کیا گیا جس پر انہیں سات سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
Load Next Story