اسلام آباد میں جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت

دو دن بعد اجلاس ہوگا، ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز


ویب ڈیسک March 30, 2024
فوٹو فائل

ڈی آئی جی آپریشنز نے دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم سمیت تمام جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت دے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیرصدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی نے اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران جرائم کے خلاف اپنی کمر کس لیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں دو دن کے اندر جرائم کو مکمل کنٹرول کریں، دو دن بعد دوبارہ اجلاس ہوگا اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں