بنوں میں بارش کے باعث مکان چھت بیٹھنے سے 3 بچے جاں بحق

نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو


ویب ڈیسک March 30, 2024
نوشہرہ میں بھی بارش سے مکان کی چھت گری—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی اور ضلع بنوں میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر اسکول کے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں کے گاؤں معاویہ میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں اسکول سے رزلٹ لے کر گھر واپس آنےوالے تین بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ کلاں کے علاقے مثل آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

ادھر اکوڑہ خٹک میں پولیس نے بتایا کہ دریائے کابل کے کنارے سے بوری بند لاش ملی، جس کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں