جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنے پر اتفاق

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک March 30, 2024
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ماضی کی تمام غلط فہمیوں کو دور کر کے آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا۔

یہ اتفاق پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے ہوا۔

دونوں جماعتوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت جاری رکھنے اور غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کارکنوں کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے، جماعت اسلامی آئین، قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔