عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کے بونس کا وائرل نوٹی فکیشن جعلی قرار

عید کی تعطیلات کے حوالے سے حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ


Irshad Ansari/staff Reporter March 30, 2024
فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں جبکہ وزارت خزانہ نے عید پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹی فکیشنز کو جعلی قرار دے دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے نوٹی فکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9 اپریل منگل سے 12 اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ سرکاری ملازمین یا جن کے دفاتر ہفتہ، اتوار بند رہتے ہیں انہیں عید پر 6 چھٹیاں ملیں گی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

اُدھر عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری ملازمین کو پندرہ فیصد عید الاؤنس کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر سرکاری ملازمین خوش ہوئے مگر پھر وزارت خزانہ نے بھی اس کی حقیقت بیان کردیا۔

وزارتِ خزانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والےبنیادی تنخواہ کے پندرہ فیصد کے برابر عید الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

جعلی نوٹیفکیشن میں عید کے موقع پر گریڈ ایک تا بائیس کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا پندرہ فیصد دینے کا کہا گیا ہے، جس پر سیکشن آفیسر آر تھری فوزیہ حسین کے دستخط ہیں۔

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ نے وضاحت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بنیادی تنخواہ کا پندرہ فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں