کراچی میں پتنگ اڑانے پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد
شہر میں اب تک پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے شہر میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آنے کے بعد پتنگ بازی پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پتنگ بازی پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پتنگ کی ڈور کی پھرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند شہروں میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کے بعد حکومت پنجاب نے سخت اقدامات کیے ہیں اور پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔