کراچی میں ایک اور پیٹرول پمپ پر دن دہاڑے ڈکیتی ویڈیو سامنے آگئی

گلشن جمال میں واقع پیٹرول پمپ سے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان 20 ہزار روپے چھین کر فرار

فوٹو: ویڈیو گریب

شہر قائد میں ایک اور پیٹرول پمپ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔

راشد منہاس روڈ گلشن جمال میں میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کیشئر سے بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پی ایس او پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔


فوٹیج میں ملزمان کو کیشیئر سے پیسے چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیشئیر نے اپنے پستول سے ڈکیتوں پر فائرنگ بھی کی۔

ملزمان جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2024/03/whatsapp-video-2024-03-30-at-10.05.06-pm-1711822798.mp4"][/video]
Load Next Story