
آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک تاحال اپنی قیمت سے انصاف نہیں کرپائے، ان کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، اس طرح ایونٹ میں ایک گیند 7.3 لاکھ روپے میں پڑتی ہے، وہ اب تک 350 لاکھ روپے کی بالز کرچکے مگر ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔
یہ بھی پڑھیں: مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کولکتہ کے پہلے میچ میں اسٹارک نے 53 رنز دے اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں انھیں47 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
اسٹارک کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں مگر فی الحال وہ آئی پی ایل میں جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔