سلمان خان کا کرن جوہر کیساتھ کام کرنے سے انکار

کرن جوہر فلم 'دی بُل' کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں


ویب ڈیسک March 31, 2024
سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کی فلم 'دی بُل' میں کام کرنا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم 'دی بُل' میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

سلمان خان اور کرن جوہر سُپر ہٹ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے 25 سال بعد فلم 'دی بُل' میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن بار بار فلم کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی وجہ سے اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم 'دی بُل' کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں جبکہ سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے فلم کی شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو سلمان خان نے فلم 'دی بُل' کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے اُنہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود فلمساز نے 'دی بُل' کی شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سلمان خان نے فلمساز کو اُن کی فلم 'دی بُل' سے یچھے ہٹنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کرن جوہر اپنی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ طے کرکے اور کاغذات پر دستخط کرکے سلمان خان سے دوبارہ بات کریں گے تو شاید وہ فلم کی کاسٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں