پی آئی اے نجکاری سے قبل کروڑوں کے پرزہ جات فروخت کرنیکا فیصلہ

بوئنگ 737، 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کیلیے ٹینڈر جاری


Staff Reporter March 31, 2024
بوئنگ 737، 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کیلیے ٹینڈر جاری۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا جب کہ طیاروں کے فاضل پرزہ جات فروخت کیے جائیں گے۔

قومی ائیرلائن کے پاس موجود کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے۔

طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں میں بوئنگ 737۔ بوئنگ 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا، ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں