
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، سب سے بڑی تبدیلی کپتان کی رہی! پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی جگہ ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ قیادت کے فرائض سونپ دیئے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا۔
سابق مینجمنٹ کے رویے سے ناراض ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور سلیکشن کمیٹی سے نالاں عماد وسیم نے قومی ٹیم میں کم بیک کیا اور ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا، بعدازاں دونوں کرکٹرز کو کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی مل گئی
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں دو سینچریاں جڑنے والے عثمان خان نے بھی متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان کیلئے کھیلنے کو ترجیع دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔