لاہور میں جرائم کی شرح میں 30 فیصد تک کمی ہوگئی پولیس کا دعوی

موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں گزشتہ سال مارچ 2448 تھیں جو اس سال اسی ماہ میں 1787 پر آگئیں۔


ویب ڈیسک March 31, 2024
موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں گزشتہ سال مارچ 2448 تھیں جو اس سال اسی ماہ میں 1787 پر آگئیں۔

لاہور پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 30 فیصد تک کمی ہوگئی۔

پولیس رپورٹ میں مارچ 2023 اور مارچ 2024 کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا جس کے مطابق مارچ 2023 میں سنگین جرائم کی 4894 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس کے مقابلے میں مارچ 2024 میں سنگین جرائم کی 3060 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ سال ڈکیتی مزاحمت پر 4 قتل جبکہ اس سال ایک ہوا۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں گزشتہ سال 2448 تھیں جو اس سال 1787 پر آگئیں۔

کارچوری کی وارداتیں 56 سے کم ہوکر اس سال میں 43 ہوئیں۔ رابری کی وارداتیں 1975 سے کم ہو کر 894 رہ گئیں ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اس سال مارچ میں اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں بھی 169 سے کم ہوکر 135 ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں