ایف بی آر نے 9 ماہ میں 6710 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا، اعلامیہ ایف بی آر


ویب ڈیسک March 31, 2024
—فائل فوٹو

ایف بی آر نے 9 ماہ (جولائی سے مارچ) میں 6710 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا۔

اعلامیہ ایف بی آر کے مطابق جولائی سے مارچ تک ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 6707 ارب روپے تھا جبکہ اسی عرصے میں میں 369 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے میں 254 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے مارچ میں 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ 2024 میں 67 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں